0
Monday 2 Nov 2015 18:36

پنجاب حکومت نے بلدیاتی الیکشن کی جیت کی خوشی منانے پر بھی پابندی لگا دی

پنجاب حکومت نے بلدیاتی الیکشن کی جیت کی خوشی منانے پر بھی پابندی لگا دی
اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب نے بلدیاتی الیکشن والے لاہور شہر سمیت 12 اضلاع میں دفعہ 144 میں مزید 3 دن کی توسیع کر نے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر پابندی، ہوائی فائرنگ پر پابندی اور لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر گھومنے پر بھی پابندی ہو گی۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق الیکشن جیتنے پر خوشی والے اجتماع پر بھی پابندی ہو گی۔ یہ توسیع مزید 3 دن کے لئے لگائی گئی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق لاہور شہر سمیت پنجاب کے 12 اضلاع پر ہو گا۔ محکمہ داخلہ نے پولیس کو اس پر عمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 495221
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش