0
Monday 2 Nov 2015 21:55

سیاچن میں فوجوں کی موجودگی سے ماحولیات پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، سرتاج عزیز

سیاچن میں فوجوں کی موجودگی سے ماحولیات پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، سرتاج عزیز
اسلام ٹائمز۔ مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ سیاچن میں بڑی تعداد میں فوجوں کی موجودگی سے ماحولیات پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ کہتے ہیں کہ افغانستان کے حالات کے باعث مفاہمتی عمل آگے بڑھتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا۔ اسلام آباد میں ماحولیات اور خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال کے موضوع پر کانفرنس منعقد کی گئی۔ کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت میں امور مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ سیاچن پر بڑی تعداد میں فوجوں کی موجودگی سے ماحولیات پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ مشیر امور خارجہ کا کہنا تھا کہ مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے کا دار ومدار کابل حکومت پر ہے تاہم موجودہ حالات میں افغانستان کےحالات کے باعث مفاہمتی عمل آگے بڑھتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے انتخابات میں ایک سو بیس ممالک نے پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن پاکستان کو ووٹ صرف ایک سو پانچ ووٹ ملے، پاکستان کی شکست کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 495260
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش