QR CodeQR Code

پنجاب میں من پسند لوگوں کو جتوایا گیا، الیکشن کمشن شفاف الیکشن کرانے میں ناکام رہا، علامہ ناصر عباس جعفری

2 Nov 2015 21:38

اسلام ٹائمز: اپنے ایک جاری بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ حقیقی معنوں میں الیکشن ریفارمز کے بغیر جمہوری کلچر پروان چڑھنا ناممکن ہے۔ سیاسی جماعتیں الیکشن ریفارمز میں سنجیدہ نہیں، جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا نام جمہوریت ہے تو اس جمہوریت کا اللہ ہی حافظ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پُرتشدد اور خونی الیکشن نے نام نہاد جمہوریت کو بے نقاب کر دیا ہے۔ بعض قوتیں ریاست کو قومیت اور لسانیت کی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی خطرناک سازش پر عمل پیرا ہے۔ پنجاب میں من پسند لوگوں کو جتوایا گیا۔ الیکشن کمشن شفاف الیکشن کرانے میں مکمل ناکام رہا۔ حقیقی معنوں میں الیکشن ریفارمز کے بغیر جمہوری کلچر پروان چڑھنا ناممکن ہے۔ سیاسی جماعتیں الیکشن ریفارمز میں سنجیدہ نہیں، جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا نام جمہوریت ہے تو اس جمہوریت کا اللہ ہی حافظ ہے۔


خبر کا کوڈ: 495375

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/495375/پنجاب-میں-پسند-لوگوں-کو-جتوایا-گیا-الیکشن-کمشن-شفاف-کرانے-ناکام-رہا-علامہ-ناصر-عباس-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org