0
Friday 15 May 2009 13:12

امریکہ کو دنیا کے حوالے سے اپنا رویہ بدلنا ہوگا : اوباما

امریکہ کو دنیا کے حوالے سے اپنا رویہ بدلنا ہوگا : اوباما
واشنگٹن : امریکی صدر اوباما نے کہا ہے کہ امریکہ کو دنیا کے حوالے سے اپنے رویہ اور نقطہ نظر میں تبدیلی لانا ہو گی جبکہ انہوں نے عراق اور افغانستان میں امریکی فوج کے قید خانوں میں بدسلوکی کی تصاویر کی اشاعت روکنے کے لیے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ صدر اوباما کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر اشتعال انگیز ہو سکتی ہیں اور ان کی اشاعت سے اگر امریکہ مخالف جذبات میں اضافہ ہوا تو یہ بیرون ملک تعینات امریکی فوجیوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دے گا۔ 2005ء میں لی گئیں ان 40 کے قریب تصاویر میں عراق اور افغانستان میں قیدیوں کے ساتھ امریکی فوجیوں کی بدسلوکی اور تشدد کے مناظر ہیں۔ عدالتی حکم کے تحت یہ تصاویر 28 مئی کو ریلیز کی جانی تھیں۔ دریں اثناء امریکی صدر اوباما نے فونیکس یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو دنیا کے حوالے سے اپنے رویہ اور نقطہ نظر میں بنیادی تبدیلی لانا ہو گی اور اپنی معیشت کو نئی بنیادوں پر قائم کرنا ہو گا۔

خبر کا کوڈ : 4954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش