QR CodeQR Code

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے کور کمانڈر صادق علی کی ملاقات

3 Nov 2015 17:18

اسلام ٹائمز: وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاک افواج کے افسروں اور جوانوں نے بہادری اور جرات کی نئی داستانیں رقم کی ہیں، پوری قوم کو شہداء کی لازوال قربانیوں پر فخر ہے جبکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کی ملاقات، وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ پاک افواج کے افسروں اور جوانوں نے بہادری اور جرات کی نئی داستانیں رقم کی ہیں۔ ماڈل ٹاؤن لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کی ملاقات کے دوران پاک افواج کے پیشہ ورانہ امور اور صوبہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت انسداد دہشتگردی کیلئے کئے جانیوالے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس حوالے سے ابتک ہونیوالی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاک افواج کے افسروں اور جوانوں نے بہادری اور جرات کی نئی داستانیں رقم کی ہیں، پوری قوم کو شہداء کی لازوال قربانیوں پر فخر ہے جبکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت اٹھائے گئے اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہو رہے ہیں۔ میاں شہباز شریف نے کہا کہ پاک افواج نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے، دہشتگردی کا خاتمہ 18 کروڑ عوام کی آواز ہے۔


خبر کا کوڈ: 495407

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/495407/لاہور-وزیراعلی-پنجاب-شہباز-شریف-سے-کور-کمانڈر-صادق-علی-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org