QR CodeQR Code

پیرس میں سڑک کا نام پاکستانی صحافی سید سلیم شہزاد کے نام سے منسوب کر دیا گیا

3 Nov 2015 20:01

اسلام ٹائمز: صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز سانز فرنٹیئرز (رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز) نے پیرس کی 12 شاہراہوں کو ان صحافیوں کے نام منسوب کیا ہے جو قتل، تشدد یا گمشدگی کا شکار ہوئے، سڑکوں کو صحافیوں کے نام سے منسوب کرنے کا مقصد صحافیوں کے حوالے سے دنیا کی ناکامیوں کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یورپی ملک فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سڑک کا نام مقتول پاکستانی صحافی سید سلیم شہزاد کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس سڑک پر پاکستانی سفارتخانہ واقع ہے، جبکہ سڑک کا نام مقتول صحافی کے نام سے منسوب کرنے کا مقصد صحافیوں کے خلاف تشدد، قتل اور گمشدگی کے خاتمے کےعالمی دن کے موقع پر احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔ صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز سانز فرنٹیئرز (رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز) نے پیرس کی 12 شاہراہوں کو ان صحافیوں کے نام منسوب کیا ہے جو قتل، تشدد یا گمشدگی کا شکار ہوئے۔ اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ادارے نے بتایا کہ سڑکوں کو صحافیوں کے نام سے منسوب کرنے کا مقصد ان ممالک کے سفارتخانوں کو صحافیوں کے حوالے سے انہیں، ان کی ذمہ داریاں یاد دلانا اور ان کی ناکامیوں کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔ پاکستانی بیسڈ فریڈم نیٹ ورک (ایف این) نے صحافیوں کے عالمی ادارے کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جرم اور دہشت کے خلاف طویل جدو جہد جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ 10 سالوں کے دوران دنیا بھر میں تقریباً 800 صحافیوں کو ہلاک کیا گیا، جبکہ رواں برس اب تک 48 صحافیوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 495446

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/495446/پیرس-میں-سڑک-کا-نام-پاکستانی-صحافی-سید-سلیم-شہزاد-کے-سے-منسوب-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org