0
Tuesday 3 Nov 2015 20:23

اقوام متحدہ میں پاکستان کی ناکامی افسوسناک ہے، حافظ فرحان احمد

اقوام متحدہ میں پاکستان کی ناکامی افسوسناک ہے، حافظ فرحان احمد
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سرگودہا  نائب امیر حافظ فرحان احمد گجر نے اقوام متحد ہ کے انسانی حقوق فورم کے حالیہ انتخابات میں پاکستان کی شکست کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی فورم میں پاکستان کی شکست مسئلہ کشمیر اور انسانی حقوق کے دیگر مسائل کے حوالہ سے پاکستان کی کوششوں کو نقصان پہنچائے گی۔ سرگودہا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مقامی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے قیام سے ہی انسانی حقوق فورم کا ممبر منتخب ہوتا چلا آ رہا ہے، مگر تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ کسی نے انتخاب کی طرف توجہ نہیں دی اور پاکستان کو اہم ترین عالمی فورم میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان 47 ممبران پر مشتمل کونسل میں 3 بار منتخب ہوچکا ہے اور وہ چوتھی بار براعظم ایشیا کی پانچ نشستوں میں سے ایک کے لئے مقابلہ کر رہا تھا، پاکستان نے جنرل اسمبلی کے 193 اراکین میں سے 105 کے ووٹ حاصل کئے لیکن دوبارہ منتخب نہ ہو سکا، مذکورہ گروپ میں منگولیا سر فہرست رہا ہے جس کو 150ووٹ حاصل ہوئے ہیں، گروپ میں متحدہ عرب امارات، کرغزستان، جنوبی کوریا اور فلپائن منتخب ہونے والے ممالک میں شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 495451
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش