0
Tuesday 3 Nov 2015 21:05

گلگت، زلزلے میں جاں بحق افراد کے خاندانوں میں 6 لاکھ، زخمیوں میں 2 لاکھ روپے کی امدادی چیک تقسیم

گلگت، زلزلے میں جاں بحق افراد کے خاندانوں میں 6 لاکھ، زخمیوں میں 2 لاکھ روپے کی امدادی چیک تقسیم
اسلام ٹائمز۔ ڈائیریکٹر جنرل گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی عاصم رضا نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے آنے والے قیامت خیز زلزلے کے بعد بند ہونے والی کئی شاہراہوں کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں عاصم رضا نے کہا کہ حالیہ زلزلے کے نتیجے میں گلگت بلتستان میں 14 افراد جاں بحق جب کہ 92 زخمی ہوئے، زلزلے سے 157 رہائشی مکانات مکمل طور پر منہدم جب کہ 406 کو جزوی نقصان پہنچا، اس کے علاوہ 9 سر کاری اسکولوں کی عمارتوں کوبھی نقصان پہنچا ہے۔ ڈائیریکٹر جنرل گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لئے تندہی سے کام کیا جا رہا ہے۔ شاہراہ قراقرم سمیت گلگت چترال روڈ، گلگت استور، گلگت اسکردو اور گلگت ہنزہ روڈ کئی دنوں تک بند رہنے کے بعد ٹریفک کے لئے بحال کر دی گئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کو فی کس 6 لاکھ اور زخمیوں کو 2 لاکھ روپے کی امدادی چیک دئیے گئے ہیں۔ دور دراز اور بالائی علاقوں کے متاثرین کو راشن، گرم کپڑے اور ٹینٹ دینے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ متاثرین کو راشن کی فراہمی کے لئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ان کے مطالبے کے مطابق رقم فراہم کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 495468
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش