QR CodeQR Code

پشاور، پنجاب حکومت کی سرکاری ادویات کی بڑی کھیپ برآمد

3 Nov 2015 22:32

اسلام ٹائمز: ادویات پنجاب کے مختلف اسپتالوں کے لئے تیار کی گئی تھیں، جن پر ان اسپتالوں کے نام بھی درج ہیں۔ انتظامیہ نے ادویات قبضے میں لے کر 5 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے پنجاب حکومت کی سرکاری ادویات کی بڑی کھیپ برآمد کرلی۔ کروڑوں روپے مالیت کی یہ ادویات افغانستان سمگل کی جارہی تھیں۔

ڈرگ ریگولیرٹی اتھارٹی خیبر پختون خوا کو اپنے ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کے لئے خریدی جانے والی ادویات کو افغانستان سمگل کیا جارہا ہے۔

پشاور کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے رنگ روڈ پر واقع ایک گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی کے ایک گودام پر چھاپہ مارا اور کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری ادویات قبضے میں لے لیں۔

ادویات پنجاب کے مختلف اسپتالوں کے لئے تیار کی گئی تھیں، جن پر ان اسپتالوں کے نام بھی درج ہیں۔ انتظامیہ نے ادویات قبضے میں لے کر 5 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 495483

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/495483/پشاور-پنجاب-حکومت-کی-سرکاری-ادویات-بڑی-کھیپ-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org