QR CodeQR Code

آزاد کشمیر میں سردی کی شدت میں اضافہ

4 Nov 2015 07:13

اسلام ٹائمز: مظفرآباد میں گیس سلنڈر 13 سو ، وادی لیپہ اور نیلم کے علاقوں میں 2 ہزار سے 25 سو روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ لکڑی 7 سو سے ایک ہزار روپے فی من فروخت کی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے اکثر علاقوں میں غیر متوقع بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، ایندھن کے لیے استعمال ہونے والی لکڑی، کوئلے، گیس کی قلت اور قیمتوں میں اضافے نے لوگوں کی مشکلات کو مزید بڑھا دیا ہے۔ مظفرآباد، راولاکوٹ اور باغ سمیت اکثر علاقے سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ مظفرآباد میں گیس سلنڈر 13 سو ، وادی لیپہ اور نیلم کے علاقوں میں 2 ہزار سے 25 سو روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ لکڑی 7 سو سے ایک ہزار روپے فی من فروخت کی جا رہی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے دور میں سلنڈر اور لکڑی خرید کر استعمال نہیں کر سکتے، درختوں کی کٹائی مجبوری ہے۔


خبر کا کوڈ: 495515

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/495515/آزاد-کشمیر-میں-سردی-کی-شدت-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org