0
Wednesday 4 Nov 2015 09:41

کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دلوایا جائے، ملیحہ لودھی

کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دلوایا جائے، ملیحہ لودھی
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کا مستقبل اقوام متحدہ کے تحت غیر جانبدار استصواب رائے سے وابستہ ہے۔ نیو یارک اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ایک مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں دیرپا امن کے لیے کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق ملنا ضروری ہے، کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دلوایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہر طرح کی نسل پرستی اور مذہبی عدم برداشت کے خلاف ہے۔ بعد ازیں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نہ مذاکرات کر رہا ہے نہ سلامتی کونسل کی قراردوں پر عملدرآمد، ایسے میں پاکستان کے پاس سفارتکاری کا ہی راستہ رہ جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 495533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش