0
Wednesday 4 Nov 2015 10:09

تحریک آزادی میں میڈیا کا کردار اہم ہے، راجہ فاروق

تحریک آزادی میں میڈیا کا کردار اہم ہے، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن ) آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے، دونوں اطراف کے کشمیریوں کے باہمی روابط کو پروان چڑھانے اور لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے میڈیا کا بڑا اہم رول ہے۔ میڈیا کے مثبت کردار سے آئندہ الیکشن میں بہتر قیادت آگے آ سکتی ہے، خطہ کی خوشحالی کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا ہو گا، حق خودارادیت کشمیریوں کا مسلمہ حق ہے۔ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حق دلانے میں کردار ادا کرے۔ انھوں نے کہا کہ  تحریک آزادی کی کامیابی کے لئے جدوجہد جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 495540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش