0
Wednesday 4 Nov 2015 13:28

ضرب عضب کی گونج کی پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے، نادیہ عزیز

ضرب عضب کی گونج کی پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے، نادیہ عزیز
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون سرگودہا سے تعلق رکھنے والی رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز نے کہا ہے کہ ضرب عضب پر حکومت اور عسکری قیادت اکٹھے ہیں۔ سرگودہا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حکمران جماعت کی رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ملکی تعمیر وترقی اور فلاح و بہبود کیلئے جو اقدامات کئے وہ قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپر یشن ضرب عضب دہشت گردوں کے مذموم عزائم پر کاری ضرب ہے، جس کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے، وفاقی حکومت اور عسکری قیادت خلوص نیت اور جذبہ کے ساتھ ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے مصروف عمل ہے، مسلم لیگ کی حکومت میں پاکستان ترقی کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 495577
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش