QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی تجویز تقسیم کشمیر کی سازش ہے، سردار عتیق

4 Nov 2015 22:21

اسلام ٹائمز: مسلم کانفرنس آزاد کشمیر کے صدر نے اپنی کانفرنس میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے کی باتیں کرنے والوں کا قبر تک پیچھا کیا جائے اور اس سازش کو کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم کانفرنس آزاد کشمیر کے صدر سردار عتیق احمد خان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی تجویز تقسیم کشمیر کی سازش ہے، اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، اگر اس طرح کی کسی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے تو کشمیر کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بات نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے کی باتیں کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دیں گے، گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے کی باتیں کرنے والوں کا قبر تک پیچھا کیا جائے اور اس سازش کو کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے پریس کانفرنس سے دوران اپنی گفتگو میں کہا کہ گلگت بلتستان کو کشمیر سے الگ کر کے نہیں دیکھا جائے گلگت بلتستان کشمیر کا حصہ ہے اور اسے صوبہ بنانے کے صورت میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ممکن ہی نہیں اور یہ ستر سالوں سے دی جانی والی قربانیوں کے ساتھ دھوکہ اور خیانت ہے۔


خبر کا کوڈ: 495708

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/495708/گلگت-بلتستان-کو-صوبہ-بنانے-کی-تجویز-تقسیم-کشمیر-سازش-ہے-سردار-عتیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org