QR CodeQR Code

افغانستان میں رشوت لینے پر امریکی فوجی افسر کو قید اور جرمانے کی سزا

8 Jan 2011 14:07

اسلام ٹائمز:امریکی فوج کے اسٹاف سارجنٹ اسٹیون رنگو پر ایک افغان ٹھیکیدار سے چار لاکھ ڈالر سے زائد رشوت لینے کا الزام تھا


واشنگٹن:اسلام ٹائمز-افغانستان میں رشوت لینے پر امریکی فوجی افسر کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی فوج کے اسٹاف سارجنٹ اسٹیون رنگو پر ایک افغان ٹھیکیدار سے چار لاکھ ڈالر سے زائد رشوت لینے کا الزام تھا، واشنگٹن کے ڈسٹرکٹ جج ٹی ایس ایلس رشوت لینے پر امریکی فوجی افسر کو ساڑھے سات سال قید اور چار لاکھ آٹھ ہزار ڈالر مالیت سے زائد کی جائیداد ضبط کرنے کی سزا سنائی۔ جج نے اپنے حکم میں کہا کہ جیل میں قید کی سزا مکمل ہونے کے بعد بھی تین سال تک مجرم کی نگرانی کی جائے گی۔ مجرم افغانستان کے مشرقی صوبے لوگر کے مقام شانک میں تیل کی تقسیم پر مامور تھا۔ اس نے اعتراف کیا کہ اس نے رشوت لے کر ٹھیکیدار کو فارورڈ آپریٹنگ بیس سے تیل چرانے کی اجازت دی تھی۔ مجموعی طور پر تقریباً پندرہ لاکھ ڈالر کا تیل چرایا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 49573

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/49573/افغانستان-میں-رشوت-لینے-پر-امریکی-فوجی-افسر-کو-قید-اور-جرمانے-کی-سزا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org