0
Thursday 5 Nov 2015 10:29

کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں، پاکستان

کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں، پاکستان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بھارت کی جانب سے کشمیر کو اٹوٹ انگ قرار دیے جانے کے دعوے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تھرڈ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستانی سفارتکار دیار خان نے کہا کہ سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں میں کشمیر کی متنازعہ حیثیت بیان کی گئی ہے اور مسئلہ کشمیر کو آزادانہ اور غیرجانبدارانہ طریقے سے حل کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ دیار خان نے بھارت کی جانب سے کشمیر کو اٹوٹ انگ قرار دیے جانے کے دعوے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے۔

دیار خان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے دہشت گردی کے الزامات اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے کی سوچی سمجھی سازش ہے اور ان ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
خبر کا کوڈ : 495767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش