0
Thursday 5 Nov 2015 11:08

سانحہ عاشورا 2009ء کے بعد مارکیٹوں کو آگ لگانے والے تین ملزمان سمیت 7 افراد گرفتار

سانحہ عاشورا 2009ء کے بعد مارکیٹوں کو آگ لگانے والے تین ملزمان سمیت 7 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرکے ٹارگٹ کلر اور پولیس اہلکار سمیت 7 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کرائم برانچ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے تین ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی اکرم ابڑو کے مطابق ریحان، عارف اور دانش قتل اور بھتہ خوری سمیت پولیس موبائل پر دستی بم حملوں میں بھی ملوث ہیں۔ گارڈن پولیس نے کارروائی کرکے تین ملزموں کو گرفتار کرلیا، اے ایس پی شہلا قریشی کے مطابق گرفتار ملزمان 2009ء میں محرم الحرام میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس میں بم دھماکے کے دوران مارکیٹ نظر آتش کرنے میں ملوث تھے۔ اختر کالونی میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ندیم پولیس کانسٹیبل ہے، جس کو لوٹ مار کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 495779
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش