0
Thursday 5 Nov 2015 11:39

پیمرا نے معروف اینکر مبشر لقمان کو سعودی عرب پر تنقید سے روک دیا

پیمرا نے معروف اینکر مبشر لقمان کو سعودی عرب پر تنقید سے روک دیا
اسلام ٹائمز۔ معروف ٹی وی اینکر اور چینل 24 کے پروگرام "کھرا سچ" کے میزبان مبشر لقمان کو سعودی عرب کی غیر انسانی و غیر اسلامی حرکتوں پر تنقید کرنے سے روک دیا گیا۔ پاکستان میں میڈیا کو مانیٹر کرنے والے ادارے پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (PEMRA) "پیمرا" کی جانب سے مبشر لقمان کو نوٹس جاری کیا گیا ہے، جس میں انہیں وارننگ دی گئی ہے کہ وہ اپنے کسی پروگرام میں سعودی عرب کو تنقید کا نشانہ نہیں بنائیں گے۔ پیمرا کی جانب  مبشر لقمان کو یہ دھمکی بھی دی گئی ہے کہ اگر انہوں نے سعودی عرب پر تنقید کی تو ان کے پروگرام کی بندش کے ساتھ ساتھ ان پر بھی پابندی عائد کر دی جائے گی اور وہ کسی بھی ٹی وی چینل پر پروگرام پیش کر سکیں گے اور نہ ہی کسی پروگرام میں بطور مہمان شرکت کرسکیں گے۔ یاد رہے کہ مبشر لقمان نے اپنے پروگرام میں سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، سعودی حکومت کیخلاف پھوٹنے  والی بغاوت، احتجاجی مظاہروں، کرین حادثہ، حج کے دوران بھگدڑ سمیت حرم شریف کے اردگرد قائم ہونیوالے بلند و بالا ہوٹلز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

مبشر لقمان نے سعودی عرب میں کرین حادثہ اور منٰی میں بھگدڑ میں ہزاروں حجاج کی شہادت کا ذمہ دار سعودی وزیر خارجہ کے دورہ کو قرار دیا تھا کہ سعودی وزیر کیلئے پروٹوکول کی وجہ سے منٰی میں سانحہ پیش آیا تھا، جبکہ مبشر لقمان نے حرم شریف کے اردگرد بلند وبالا ہوٹلز پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بطور مسلمان ہمارا ایمان اجازت نہیں دیتا کہ ہم کعبۃ اللہ سے بلند ہوں اور جوتے اور باتھ روم حرم پاک سے اوپر بنائیں۔ مبشر لقمان کی اس تنقید پر سعودی حکومت نے پاکستان سے احتجاج کیا، جس پر شریف حکومت نے پیمرا کو فوری ایکشن لینے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم کی ہدایت کے بعد پیمرا نے مبشر لقمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سعودی عرب پر تنقید کرنے سے روک دیا ہے۔ مبشر لقمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے جو بھی تنقید کی ہے، اس کے تمام شواہد اس کے پاس موجود ہیں۔ یہ وہ باتیں ہیں جو پہلے ہی میڈیا میں شائع اور نشر ہوچکی ہیں۔ اس کے علاوہ مدینہ منورہ میں جہاں حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا گھر مبارک تھا، وہاں آل سعود نے بیت الخلا بنا دیئے ہیں، اس سے قبل سعودی عرب میں پابندی تھی کہ حرم پاک سے بلند عمارتیں تعمیر نہیں ہوں گی، لیکن جب سے آل سعود آئے ہیں بلند و بالا عمارتیں بننا شروع ہوگئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 495781
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش