0
Thursday 5 Nov 2015 13:42

پشاور میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچیاں جاں بحق، 6 افراد زخمی

پشاور میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچیاں جاں بحق، 6 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ سیفن چوک پشاور میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچیاں جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ کوہاٹ روڈ پر پیش آیا، جس میں ایک خاندان کی دو بچیاں جاں بحق جبکہ چھ افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوئے۔ ریسکیو اہکاروں نے زخمیوں اور بچیوں کی نعشوں کو ملبے سے نکال کر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا، جہاں پر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 495785
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش