QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، عشرہ زینبیہ (س) کا اختتام کل بروز جمعہ کو ہوگا

6 Nov 2015 00:59

اسلام ٹائمز: بزم حسین (ع) کے زیراہتمام جامع مسجد و امام بارگاہ یاعلی (ع) میں چودہ محرم الحرام کو عشرہ زینبیہ کا آغاز ہوا تھا، سیدہ کے نام سے منسوب اس عشرے میں مجالس عزا کے بعد ماتم داری کا سلسلہ گزشتہ نو دنوں سے جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی جامع مسجد و امام بارگاہ یاعلی (ع) میں عشرہ زینبیہ (س) انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جارہا ہے۔ چودہ محرم الحرام سے شروع ہونے والے اس عشرے میں بعد از نماز مغربین مولانا منظور حسین جوادی مجلس عزا سے خطاب کررہے ہیں، جبکہ مجلس عزا کے بعد نوحہ خوانی و عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔ سیدہ زینب (س) سے منسوب اس کیدوران بعد از سانحہ کربلا کے حالات و واقعات پر روشنی ڈالی گئی۔ گزشتہ نو دنوں سے جاری عشرہ زینبیہ (س) کا اختتام کل بروز جمعہ ہوگا، جبکہ مجلس عزا کے دوران شبہیہ برآمد کی جائے گی۔ عشرے کے دوران ضلعی انتظامیہ و علاقہ مکینوں کی جانب سے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، جبکہ ان مجالس میں شیعہ و سنی مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کثیر تعداد میں شرکت کررہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 495914

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/495914/ڈی-ا-ئی-خان-عشرہ-زینبیہ-س-کا-اختتام-کل-بروز-جمعہ-کو-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org