0
Friday 6 Nov 2015 09:20

نیب بلوچستان نے بدعنوانی کے الزام میں 3 سرکاری ملازمین کو گرفتار کرلیا

نیب بلوچستان نے بدعنوانی کے الزام میں 3 سرکاری ملازمین کو گرفتار کرلیا
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) بلوچستان نے بدعنوانی کے الزام میں تین سرکاری ملازمین کو گرفتار کرلیا۔ نیب بلوچستان کے ترجمان کے مطابق محکمہ آبپاشی بلوچستان کے ایس ڈی او محمد سالار کو سیلاب سے متاثرہ علاقے نصیرآباد میں نکاسی آب کے منصوبے میں بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ ایک روز قبل محکمہ آبپاشی حکومت بلوچستان کے ایکسئین ارشاد علی جمالی کو بھی اسی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ محکمہ آبپاشی کے دونوں گرفتار افسران ارشاد علی جمالی اور محمد سالار نے ملی بھگت سے اپنے من پسند افراد کو ٹھیکے دے کر قومی خزانے کو تقریباً دو کروڑ سترہ لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔ اسی طرح نیب بلوچستان نے بدعنوانی کے ایک اور کیس کی تحقیقات مکمل کرکے ڈپٹی کمشنر خضدار دفتر کے سابق کیشیئر محمد موسیٰ کو بدعنوانی اور غیر قانونی ذرائع سے اثاثہ جات بنانے کے جرم میں گرفتار کر لیا۔ دریں اثناء ملزم نذر محمد کاکڑ جو کہ محکمہ خوراک بلوچستان میں عرصہ دراز سے بطور چیف اکاؤنٹ آفیسر تعینات ہے، ملزم محکمہ خوراک بلوچستان اور ایس اینڈ جی اے ڈی کے دیگر اہلکاروں کیساتھ ملکر سال 2010ء اور سال 2011ء کی گندم خریداری مہم کے دوران بھاری مقدار میں رشوت کی لین دین اور بدعنوانی کا مرتکب ہوا ہے۔ جبکہ ملزم بھار ی اثاثہ جات اور غیر قانونی جائیداد کا مالک ہے۔ جس پر نیب کی چھاپہ مار ٹیم نے ملزم کو آج ڈرامائی انداز میں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 495929
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش