0
Friday 6 Nov 2015 14:09

لاہور، سندر حادثہ، تاحال فیکٹری کا ملبہ ہی نہ ہٹایا جا سکا ہلاکتوں کی تعداد 32 ہو گئی

لاہور، سندر حادثہ، تاحال فیکٹری کا ملبہ ہی نہ ہٹایا جا سکا ہلاکتوں کی تعداد 32 ہو گئی
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں زمین بوس ہونیوالی فیکٹری کا ملبہ تاحال ہٹایا نہیں جا سکا، 32افراد زندگی کی بازی ہار گئے، اب تک 102 مزدوروں کو ملبے سے نکالا گیا ہے جبکہ فیکٹری مالک کی ہلاکت معمہ بن گئی ہے۔ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں زمین بوس ہونیوالی فیکٹری کا ملبہ تاحال ہٹایا نہیں جا سکا۔ ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو، پاک فوج کے تربیت یافتہ جوان اور سول ڈیفنس سمیت ایف آئی ایف کی امدادی ٹیمیں موقع پر امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ اسلام آباد سے سی ڈی اے کی خصوصی ٹیم بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے۔ امدادی ٹیموں نے تاحال 32 افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لیں ہیں جبکہ 102 مزدوروں کو زندہ ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔ ادھر امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ ملبے تلے موجود افراد کے زندہ ہونے کی امیدیں اب دم توڑنے لگی ہیں۔ دوسری طرف فیکٹری مالک کی ہلاکت معمہ بن گئی ہے۔ فیکٹری مالک رانا حاجی اشرف جاں بحق ہو گیا یا روپوش ہے، اس بات کی تصدیق کرنے کو کوئی ادارہ تیار نہیں، گھریلو ملازم بھی اس حوالے سے غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں جبکہ پولیس بھی اپنے بیان سے مکر گئی ہے۔ اے ایس پی رائیونڈ کے مطابق رانا اشرف تاحال ملبے کے نیچے موجود ہے جبکہ امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ ملبہ ہٹانے کیلئے مزید 24 گھنٹے سے زائد وقت درکار ہے۔
خبر کا کوڈ : 495984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش