0
Friday 6 Nov 2015 17:58

جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کو دنیا کی بہترین لڑاکا فوج قرار دیا

جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کو دنیا کی بہترین لڑاکا فوج قرار دیا
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کو دنیا کی بہترین لڑاکا فوج قرار دیا ہے۔ انھوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کی قربانیوں کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ تربیت کے بہترین معیار سے ہی جنگیں جیتی جا سکتی ہیں اور اس کے لئے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا بہترین معیار برقرار رکھنے کے لئے سخت محنت کرنا ہوگی۔ اٹک میں مسلح افواج کی جسمانی اور جنگی صلاحتیوں کا جائزہ لینے سے متعلق چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے مربوط تربیت کو جنگی تیاریوں کی روح قرار دیا، دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں گراں قدر ہیں، دہشت گردی کی جنگ میں پاک آرمی کی قربانیوں کی کبھی بھی بھلایا نہیں جا سکتا۔ آپریشن ضرب عضب سے اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے اور بہت جلد دہشتگردی کا مکمل طور پر خاتمہ کر دیا جائے گا۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے سب سے زیادہ جنگیں لڑی ہیں، دہشت گردی کے خلاف شاندار کامیابیاں پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں، فوج کی پروفیشنل صلاحتیوں کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے۔ جنرل راحیل شریف نے بہترین کارکردگی دکھانے پر سپاہی علی رضا کو بیسٹ پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا، چیمپئن شپ میں محمد وقاص رنر اپ رہے جبکہ سپاہی صابر حسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
خبر کا کوڈ : 496030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش