0
Friday 6 Nov 2015 22:22

امریکی صدارتی امیدوار نے ملالہ یوسفزئی کے ساتھ شراب پینے کی خواہش ظاہر کردی

امریکی صدارتی امیدوار نے ملالہ یوسفزئی کے ساتھ شراب پینے کی خواہش ظاہر کردی
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدارتی امیدوارنے عالمی شہرت یافتہ مسلم سماجی رہنما ملالہ یوسف زئی کے ہمراہ بیئر پینے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ امریکی صدارتی امیدوار نے اپنی اس انوکھی خواہش کا اظہار نیو ہیمشائر میں واقع سینٹ اینسلم کالج میں ایک سوال کے جواب میں کیا، جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کونسی غیر سیاسی شخصیت ہیں جس کے ساتھ وہ شراب نوشی پسند کریں گے۔ سوال کے جواب میں امریکی صدارتی امیدوار نے اس عجیب خواہش کا اظہار کیا جبکہ وہ جانتے ہیں کہ ملالہ تاحال ایک ٹین ایجر ہیں اور اسلامی قانون انہیں شراب نوشی کی اجازت نہیں دیتا۔ ملالہ یوسف زئی اکتوبر 2012ء میں طالبان کے قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئی تھیں جس کے بعد وہ علاج کی غرض سے برطانیہ چلی گئیں تھیں جہاں وہ اپنے خاندان کے ساتھ تاحال رہائش پذیرہیں۔
خبر کا کوڈ : 496078
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش