0
Saturday 7 Nov 2015 00:23

ڈی آئی خان، عشرہ زینبیہ (س) پرامن طور پر اختتام پذیر

ڈی آئی خان، عشرہ زینبیہ (س) پرامن طور پر اختتام پذیر
اسلام ٹائمز۔ شہدا کی سرزمین ڈیرہ اسماعیل خان میں عشرہ زینبیہ (س) پرامن طور پر اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ بزم حسین (ع) کے زیراہتمام جامع مسجد و امام بارگاہ یاعلی (ع) میں حسب روایت چودہ محرم الحرام کو عشرے کا آغاز ہوا۔ جس کے دوران خطیب آل محمد (ص) مولانا منظور حسین جوادی نے مسلسل دس دن مجلس عزا سے خطاب کیا اور معروف ماتمی سنگتوں نے ماتم عزا برپا کیا۔ اختتامی مجلس کے بعد شبہیہ ذوالجناح برآمد کی گئی۔ عشرہ زینبیہ (س) کے دوران سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے، جبکہ مومنین و مومنات کی کثیر تعداد میں شرکت کی وجہ سے امام بارگاہ کے نزدیکی گھروں میں دور دراز سے آنیوالے مومنین کیلئے رہائش کے انتظامات کئے گئے۔ عشرہ زینبیہ (س) کے دوران نیاز و لنگر کا علاقہ مکینوں کی جانب سے خصوصی بندوبست کیا گیا تھا۔ اختتامی دعا میں زائرین کے قافلوں کی بخریت واپسی اور ملکی ترقی و امن کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 496093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش