QR CodeQR Code

امریکہ داعش کے اقدامات سے کاملاً آگاہ لیکن ان کیخلاف حملے کرنے میں سنجیدہ نہیں، نوری المالکی

6 Nov 2015 06:50

اسلام ٹائمز: جمعرات کے روز رشیا الیوم کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ داعش کے ٹھکانوں پر حملے کے سلسلے میں امریکہ کے سنجیدہ نہ ہونے کے باوجود روس، عراق اور شام میں سرگرم دہشتگرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر حملے کے بارے میں پرعزم ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم بغداد حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ماسکو کو عراق میں داعش پر حملے کی دعوت دے۔


اسلام ٹائمز۔ عراق کے سابق وزیراعظم اور "حکومت قانون اتحاد" کے سربراہ نوری المالکی نے کہا ہے کہ امریکہ دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف حملہ کرنے کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ حکومت قانون اتحاد کے سربراہ نوری المالکی نے جمعرات کے دن رشیا الیوم کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ امریکہ دہشت گرد گروہ داعش کے اقدامات سے اچھی طرح باخبر ہے، لیکن وہ اس گروہ پر حملے کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہے اور وہ اس گروہ کے ٹھکانوں پر بمباری نہیں کرتا۔ نوری المالکی نے کہا کہ داعش کے ٹھکانوں پر حملے کے سلسلے میں امریکہ کے سنجیدہ نہ ہونے کے باوجود روس، عراق اور شام میں سرگرم دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر حملے کے بارے میں پرعزم ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم بغداد حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ماسکو کو عراق میں داعش پر حملے کی دعوت دے۔ سابق عراقی وزیراعظم نوری المالکی نے دہشت گرد گروہ داعش سے عراق کی نجات کے سلسلے میں عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے بعض بڑے ممالک عراق کو تقسیم کرنے کے درپے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 496113

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/496113/امریکہ-داعش-کے-اقدامات-سے-کاملا-آگاہ-لیکن-ان-کیخلاف-حملے-کرنے-میں-سنجیدہ-نہیں-نوری-المالکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org