0
Saturday 7 Nov 2015 14:20

جھنگ میں ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 طالب علم جاں بحق

جھنگ میں ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 طالب علم جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ صوبہ پنجاب کے ضلع جھنگ میں چنیوٹ روڈ پرتیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکرسے 2 طالب علم جاں بحق جب کہ ایک طالب علم زخمی ہو گیا۔  تفصیلات کے مطابق چنیوٹ روڈ پرتیز رفتار ڈمپر بے قابو ہو گیا اور موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری، جس کے نتیجے میں نویں جماعت کا قاسم اور دسویں جماعت کا علی حیدر شدید زخمی ہو گئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں تشویشناک حالت کے باعث وہ جاں بحق ہو گئے، جب کہ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک طالب علم کی حالت اب بھی نازک ہے جسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس  ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد کچھ دیرمیں ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا، جب کہ ڈرائیور کو تلاش کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں جو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 496193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش