QR CodeQR Code

کوئٹہ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 شیعہ مسلمان شہید

7 Nov 2015 18:22

اسلام ٹائمز: اسپنی روڈ پر سوزوکی گاڑی پر سوار دو شیعہ ہزارہ مسلمان عزت اللہ ولد محمد ابراہیم اور محمد حسن ولد جان محمد پر اس وقت اندھا دھند فائرنگ کردی، جب وہ بازار سے اپنے گھر ہزارہ ٹاؤن کیجانب سفر کر رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر ایک مرتبہ پھر دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو شیعہ مسلمان شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شام کو اسپنی روڈ پر سوزوکی گاڑی پر سوار دو شیعہ ہزارہ مسلمان عزت اللہ ولد محمد ابراہیم اور محمد حسن ولد جان محمد پر اس وقت اندھا دھند فائرنگ کردی، جب وہ بازار سے اپنے گھر ہزارہ ٹاؤن کیجانب سفر کر رہے تھے۔ فائرنگ سے دونوں موقع پر شہید ہوگئے، جنہیں بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے گذشتہ ایک ہفتے سے ٹارگٹ کلنگ کا یہ مسلسل تیسرا واقعہ ہیں، جس میں مجموعی طور پر اب تک پانچ شیعہ مسلمانوں کو شہید کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 496240

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/496240/کوئٹہ-دہشتگردوں-کی-فائرنگ-سے-2-شیعہ-مسلمان-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org