0
Saturday 7 Nov 2015 19:41

وزیراعظم نے 12 ارب دینے کا وعدہ کیا لیکن آج تک ایک دھیلا نہیں دیا، وزیراعلٰی سندھ کا شکوہ

وزیراعظم نے 12 ارب دینے کا وعدہ کیا لیکن آج تک ایک دھیلا نہیں دیا، وزیراعلٰی سندھ کا شکوہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے مختلف منصوبوں کیلئے سندھ حکومت کو 12 ارب روپے دینے کا اعلان کیا تھا، لیکن کئی ماہ گزرنے کے باوجود اب تک ایک دھیلا بھی نہیں ملا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی مہربانی ہے کہ وہ سندھ حکومت کی ہمت افزائی کرنے ہر ماہ آتے ہیں، ہم نے وزیراعظم کو بتایا تھا کہ دہشت گردوں سے لڑنے کیلئے نہ بلٹ پروف گاڑیاں ہیں اور نہ ہی بلٹ پروف جیکٹس، ہم نے 400 اہلکاروں کا نذرانہ پیش کیا، وزیراعظم نے ہماری ضرورت کیلئے 12 ارب روپے کے پیکج کا وعدہ کیا تھا، لیکن آج تک ایک دھیلا نہیں دیا گیا۔ کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے وزیراعلٰی سندھ نے کہا کہ کے ای ایس سی اب کے ای ہوگیا ہے، لیکن نام بدلنے سے کام نہیں بدلتے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں بلا ضرورت 7 ہزار افراد بھرتی ہوئے، شہر کو پانی کی فراہمی کے منصوبے ’’کے فور‘‘ کی لاگت 7 ارب روپے تھی، جو اب بڑھ کر 25 ارب روپے ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 496253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش