0
Saturday 7 Nov 2015 20:24

لیاقت بلوچ سے منصورہ میں پیر ہارون گیلانی کی ملاقات، پیر اعجاز ہاشمی و دیگر رہنمائوں سے فون پر گفتگو

لیاقت بلوچ سے منصورہ میں پیر ہارون گیلانی کی ملاقات، پیر اعجاز ہاشمی و دیگر رہنمائوں سے فون پر گفتگو
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کے ساتھ منصورہ میں فیضان اولیا تحریک کے سربراہ پیر ہارون گیلانی اور استقلال پارٹی کے چیئرمین سید منظور گیلانی نے ملاقات کی اور ٹیلی فون پر جمعیت علمائے پاکستان کے صدر پیر اعجاز ہاشمی اور سجادہ نشین دربار خواجہ غلام فرید، پیر خواجہ معین الدین سے بات چیت ہوئی اور فیصلہ کیا گیا کہ 16 نومبر کو اسلام آباد میں نظریہ پاکستان کی حفاظت اور ملک میں بڑھتے ہوئے بے حیاء سیکولر سرگرمیوں کے سدباب کے لیے قومی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ قائدین نے اتفاق کیا کہ نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر دورہ کے موقع پر کشمیریوں کے احتجاج نے بھارتی ناجائز قبضے کے خلاف فیصلہ دے دیاہے۔ حق خود ارادیت کشمیریوں کا حق ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ 2013 کے انتخابات کے بعد حکمران جماعتیں آئین پاکستان کی اسلامی، دینی، نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کی بجائے انہیں مسمار کرنے پر لگی ہوئی ہیں۔ تعلیم، تہذیب اور نئی نسل کا مستقبل سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت تباہ کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کا یہ فرمان کہ پاکستان لبرل مادر پدر آزاد اور مغربی تہذیب کے نظام کے تابع ہو، قیام پاکستان کے مقاصد اور قائداعظم اور علامہ اقبال کی فکر کی نفی ہے۔ اسلام کی تعلیمات اور قرآن و سنت کی بنیاد ہی پاکستان کی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کی ضامن ہے۔ حکمران عوام سے روٹی روزی اور جینے کے حق کے ساتھ ان سے ان کی اسلامی تہذیب اور عقائد بھی چھین لینا چاہتے ہیں۔ پاکستان کی محب وطن دینی قوتیں حکمرانوں کو ایسا نہیں کرنے دیں گی۔ لیاقت بلوچ نے موجودہ حالات کے تناظر میں 9 نومبر یوم اقبال کی چھٹی ختم کرنا غلط فیصلہ اور حکومتی منفی عزائم کا پیغام ہے۔
خبر کا کوڈ : 496264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش