0
Saturday 7 Nov 2015 22:58
عزاداری سیدالشہداء ملت تشیع کا آئینی، قانونی اور جمہوری حق ہے، جسے کوئی نہیں چھین سکتا

علامہ ناصر عباس جعفری کی زیرصدارت اہم اجلاس، اسلام آباد جلوس عزا پر پولیس حملے کی شدید مذمت

علامہ ناصر عباس جعفری کی زیرصدارت اہم اجلاس، اسلام آباد جلوس عزا پر پولیس حملے کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی زیرصدارت اسلام آباد میں جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کی شیعہ تنظیموں، ٹرسٹیز، بانیان جلوس، سالاران دستہ اور ماتمی انجمنوں کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہونے والے اجلاس میں 20 محرم الحرام کو وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی ٹن میں مرکزی جلوس عزا پر پولیس حملے، رکاوٹ ڈالنے اور عزاداروں کی بلاجواز گرفتاریوں کے واقعات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ عزاداری سیدالشہداء ملت تشیع کا آئینی، قانونی اور جمہوری حق ہے، جسے کوئی نہیں چھین سکتا۔ عزاداری پر کوئی پابندی، رکاوٹ یا حملہ ناقابل پرداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 30 محرم سے قبل راولپنڈی اسلام آباد کی تمام شیعہ تنظیمیں، ٹرسٹیز، بانیان جلوس، سالاران دستہ، ماتمی انجمنیں آئندہ کے مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 496294
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش