QR CodeQR Code

شیعہ ٹارگٹ‌ کلنگ میں ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

8 Nov 2015 09:40

اسلام ٹائمز: وزیراعلٰی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلٰی نے آئی جی پولیس بلوچستان سے واقعہ کی فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلٰی نے جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی کی دعا اور لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اسپینی روڈ پر ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ملوث دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیگناہ اور معصوم افراد کو نشانہ بنانے والے کسی بھی صورت رعایت کے مستحق نہیں۔ انسانیت کے دشمنوں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ وزیراعلٰی نے آئی جی پولیس بلوچستان سے واقعہ کی فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلٰی نے جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی کی دعا اور لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 496347

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/496347/شیعہ-ٹارگٹ-کلنگ-میں-ملوث-دہشتگردوں-کو-کیفر-کردار-تک-پہنچائیں-گے-ڈاکٹر-عبدالمالک-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org