0
Sunday 8 Nov 2015 13:25

پی ٹی آئی بلوچستان آرگنائزنگ کمیٹی تحلیل، یار محمد رند نئے آرگنائزر مقرر

پی ٹی آئی بلوچستان آرگنائزنگ کمیٹی تحلیل، یار محمد رند نئے آرگنائزر مقرر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان میں آرگنائزنگ کمیٹی کو تحلیل کرتے ہوئے ازسر نو تنظیم سازی کا فیصلہ کر لیا۔ سردار یار محمد رند کو نیا آرگنائزر مقرر کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر بلوچستان پارٹی کی موجودہ آرگنائزنگ کمیٹی کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔ از سر نو تنظیم سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رہنما سردار یار محمد رند کو نیا آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین عمران خان نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 496352
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش