QR CodeQR Code

معاشرے کو سعودی افکار و عقائد کی بجائے اقبالیات سے روشناس کرایا جائے، ایم ڈبلیو ایم قم

8 Nov 2015 11:00

اسلام ٹائمز: اعلامئے میں سیکرٹری سیاسیات و ارتباطات عاشق حسین آئی آر نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ نواسہ رسول ﷺ کی عزاداری پر پابندیاں لگائی جاتی ہیں، لیکن نظریہ پاکستان کے دشمن کھلے عام اپنے اجتماعات منعقد کر رہے ہیں اور اپنے افکار و نظریات کی تبلیغ کرنے کیساتھ ساتھ دہشتگردوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ یومِ اقبال کی مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم قم کے دفتر سے جاری کردہ اعلامئے کے مطابق قائم مقام سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام گلزار احمد جعفری نے کہا ہے کہ پاکستان میں حکومتِ پاکستان کی سرپرستی میں افکار اقبال کی بجائے سعودی افکار و نظریات کی ترویج و اشاعت کا کام زوروں پر ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کا ناسور بونے میں سعودی افکار کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ اعلامئے میں سیکرٹری سیاسیات و ارتباطات عاشق حسین آئی آر نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ نواسہ رسول ﷺ کی عزاداری پر پابندیاں لگائی جاتی ہیں، لیکن نظریہ پاکستان کے دشمن کھلے عام اپنے اجتماعات منعقد کر رہے ہیں اور اپنے افکار و نظریات کی تبلیغ کرنے کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں اقبالیات کی جگہ سعودی نظریات و عقائد کو حاصل ہے، جس کی وجہ سے پاکستان کھوکھلا ہوتا چلا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 496363

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/496363/معاشرے-کو-سعودی-افکار-عقائد-کی-بجائے-اقبالیات-سے-روشناس-کرایا-جائے-ایم-ڈبلیو-قم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org