QR CodeQR Code

آزاد کشمیر پر کرپٹ لوگ مسلط ہیں، بیرسٹر سلطان

8 Nov 2015 11:29

اسلام ٹائمز: چڑہوئی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے کہ وہ بھارتی تسلط سے آزادی چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ سرینگر میں سات لاکھ بھارتی فوج کے حصار میں مودی کا جلسہ کرایا گیا جو کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی طرف سے ایک ریفرنڈم ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے کہ وہ بھارتی تسلط سے آزادی چاہتے ہیں۔ مودی کے جلسے میں شریک لوگوں سے زیادہ لوگ تو مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں قید ہیں اور اتنے بڑے پیمانے پر سرکاری وسائل استعمال کرنے کے باوجود مودی کے استقبال کے لئے لوگوں کو نہیں لایا جا سکا۔ آزاد کشمیر میں جلد چیف الیکشن کمشنر کی تقرری عمل میں نہ لائی گئی تو نوجوان اٹھ کھڑے ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے چڑہوئی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حاجی شاہد، چوہدری شوکت فرید، ظفر انور، چوہدری اخلاق اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر کرنل (ر) شفیق نے بیرسٹر سلطان کی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت کشمیر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ بیرسٹر سلطان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں کرپٹ لوگ مسلط ہیں، آئندہ انتخابات میں ان کو عبرتناک شکست سے دو چار کروں گا۔


خبر کا کوڈ: 496365

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/496365/ا-زاد-کشمیر-پر-کرپٹ-لوگ-مسلط-ہیں-بیرسٹر-سلطان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org