0
Sunday 8 Nov 2015 14:52

اسلام آباد، مقامی عدالت نے گرفتار 20 عزاداروں کی ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد، مقامی عدالت نے گرفتار 20 عزاداروں کی ضمانت منظور کرلی
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے جی ٹین ماتمی جلوس کے گرفتار 20 افراد کی ضمانت 30، 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی ہے۔ تھانہ رمنا پولیس نے کار سرکار میں مداخلت اور پولیس پر پتھراﺅ کرنے پر جلوس کے 20 شرکاء کو گرفتار کر لیا تھا جنہیں علاقہ مجسٹریٹ نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔ گرفتار مظاہرین کی درخواست ضمانت کی سماعت کے موقع پر آغا سید مرتضیٰ موسوی اور آغا سید علی روح العباس ایڈووکیٹ پیش ہوئے جن کے دلائل سننے کے بعد فاضل عدالت نے 30، 30 ہزار روپے کے عوض تمام افراد کی ضمانتیں منظور کر لیں۔
خبر کا کوڈ : 496394
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش