0
Sunday 8 Nov 2015 19:53

ٹانک، اے این پی ولی خان گروپ کی نئی کابینہ تشکیل دیدی گئی

ٹانک، اے این پی ولی خان گروپ کی نئی کابینہ تشکیل دیدی گئی
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی ولی خان گروپ ضلع ٹانک کی نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی ہے۔ جس میں الحاج عبداللہ خان کو صدر، حاجی شیر آدم بیٹنی جنرل سیکرٹری جبکہ عمر فیاض ایڈوکیٹ سینئر نائب صدر، حاجی محمد ایاز نائب صدر، حاجی فیروز خان جائنٹ سیکرٹری، حاجی احمد گل خان فنانس سیکرٹری، رحیم شاہ بخاری پریس سیکرٹری اور محمد طاہر خان کو بطور ثقافت سیکرٹری منتخب کیا گیا ہے۔ اس مو قع پر عمر فیاض ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ میں عوامی نیشنل پارٹی ولی گروپ سے متاثر ہو کر اے این پی ولی گروپ میں شامل ہوا ہوں، کیونکہ عوامی نیشنل پارٹی ولی گروپ پختون قوم کی نمائندہ جماعت ہے، دیگر پارٹیوں میں مفاد کو آگے جبکہ نظریے کو پیچھے رکھا جاتا ہے اور اے این پی کے کارکن ایک نظریے کے لوگ ہیں، جو کہ بغیر مفاد کے پارٹی کا حصہ ہیں اور میں اے این پی کے کارکنا ن سے متاثر ہوکر پارٹی میں شامل ہوا۔ اس مو قع پر عوامی نیشنل پارٹی ولی گروپ ضلع ٹانک کے جنرل سیکرٹری حاجی شیر آدم بیٹنی کا کہنا تھا کہ میں عوامی نیشنل پارٹی ولی خان گروپ کی نئی منتخب ہونے والی کابینہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ عوامی نیشنل پارٹی پختون قوم کی نما ئندہ جماعت ہے، جوکہ ٹانک کے مسا ئل کو حل کرنے کے لئے پیش پیش رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 496448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش