0
Sunday 8 Nov 2015 15:30

ایران عنقریب ایٹمی تجارت کے بازار میں قدم رکھ دے گا، ڈاکٹر حسن روحانی

ایران عنقریب ایٹمی تجارت کے بازار میں قدم رکھ دے گا، ڈاکٹر حسن روحانی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ بلاشبہ ترقی میں داخل ہونے کا راستہ میڈیا ہے۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے اتوار کے روز تہران میں اخبارات و جرائد اور نیوز ایجنسیوں کی اکیسویں نمائش کی افتتاحی تقریب میں واضح اور شفاف میڈیا نظام کے حامل ہونے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر قانون واضح اور شفاف ہو تو ہر روز کچھ لوگ ایک لفظ اور ایک جملے کو لے کر آزادی مطبوعات کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرسکتے۔ ایرانی صدر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام اخبارات و جرائد اور ذرائع ابلاغ کو قانون کے سامنے یکساں اور مساوی ہونا چاہیے، مزید کہا کہ اگر ایران میں ایسے حالات پیدا ہو جائیں تو اس وقت معاشرے کی آگاہی کے لئے فکر و سوچ سے بہتر استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اسی طرح یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ حکومت کا افتخار یہ ہے کہ ملت کے سربلند نمائندوں نے بخوبی اپنے جائز حقوق کا دفاع کیا ہے، اس بات پر زور دیا کہ ایران نے نہ صرف مذاکرات میں کہا ہے کہ اراک کا ری ایکٹر باقی رہنا چاہیے بلکہ اس میں یہ بھی اضافہ کیا ہے کہ اس کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے اور گروپ پانچ جمع ایک کو اپنی ٹیکنالوجی ایران لانی چاہیے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ملت ایران نے نہ صرف ایٹمی توانائی میں یورینیم کی افزودگی کے اپنے حق کو باقی رکھا ہے بلکہ آج وہ ییلو کیک کو یو ایف سکس گیس میں تبدیل اور یورینیم کو ساڑھے چار اور پانچ فیصد تک افزودہ کرسکتا ہے اور اس کی تجارت کرسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چند ہفتوں کے بعد سے ایران یو ایف سکس گیس بیچنا شروع کر دے گا اور ییلو کیک لے گا، یعنی ایٹمی تجارت کے بازار میں قدم رکھ دے گا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات میں نہ صرف سینٹری فیوج مشینیں کام کر رہی ہیں بلکہ جدید ترین مشینیں کام کریں گی اور ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کے پہلے ہی دن یو ایف سکس گیس پہلی بار جدید ترین سینٹری فیوج مشین آئی آر ایٹ میں داخل کی جائے گی اور آئی آر ایٹ کے ساتھ افزودگی آزمائشی سطح پر شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے نہ صرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی چھ ظالمانہ قراردادوں کو منسوخ کر دیا بلکہ نئی قرارداد بائیس سو اکتیس میں ایران کے افزودگی کے حق کو تسلیم کیا گیا، جبکہ کسی بھی قرارداد میں کسی ملک کے افزودگی کے حق کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 496455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش