QR CodeQR Code

آئینی حقوق اور گلگت اسکردو روڈ کا مسئلہ جلد حل ہوگا، میجر (ر) امین

8 Nov 2015 22:34

اسلام ٹائمز: مسلم لیگ نون کے رہنما نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گندم کی نہ تو قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور نہ ہی کوٹے میں کمی کی جا رہی ہے بعض تکنیکی مسائل کی وجہ سے گندم کی ترسیل میں تھوڑی تاخیر ہوگئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ رکن قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان میجر (ر ) محمد امین نے کہا ہے کہ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ گلگت بلتستان کے آئینی حقوق اور گلگت اسکردو روڈ کا مسئلہ حکومت حل نہیں کرے گی۔ مسلم لیگ نون کی حکومت ان دونوں مسائل کو حل کر کے گلگت بلتستان کے عوام کی دیرینہ خواہش کو پورا کرے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت کے موجودہ دور میں ہی یہ مسائل حل ہوں گے بعض جماعتوں کی طرف سے اس حوالے سے کیا جانے والا واویلا بالکل درست نہیں ہے، عوام ان سے گمراہ نہ ہو جائیں۔ مسلم لیگ نون عوام کے مسائل حل کر کے دم لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جو لوگ عوام کو گمراہ کر رہے ہیں یہی لوگ پہلے کہتے تھے کہ شگر اور کھرمنگ اضلاع نہیں بنیں گے، بلتستان یونیورسٹی نہیں بنے گی، اب کس منہ سے کہتے ہیں کہ گلگت اسکردو روڈ نہیں بنے گا لہٰذا عوام ان گمراہ کن عناصر کی باتوں میں نہ آئیں۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی نہ تو قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور نہ ہی کوٹے میں کمی کی جا رہی ہے بعض تکنیکی مسائل کی وجہ سے گندم کی ترسیل میں تھوڑی تاخیر ہوگئی تھی اب گندم کی ترسیل شروع ہوگئی ہے اور علاقے میں گندم کا کوئی بحران بھی نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 496476

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/496476/آئینی-حقوق-اور-گلگت-اسکردو-روڈ-کا-مسئلہ-جلد-حل-ہوگا-میجر-ر-امین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org