0
Sunday 8 Nov 2015 23:03

مظفر گڑھ میں امام بارگاہ کے باہر 10 کلو وزنی بم برآمد

مظفر گڑھ میں امام بارگاہ کے باہر 10 کلو وزنی بم برآمد
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں بم ڈسپوزل سکواڈ نے اتوار کی صبح ایک امام بارگاہ کے باہر دس کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا۔ علی پور تحصیل کی مرکزی امام بارگاہ حسینیہ میں ہفتہ کی شام سے خواتین کی مجلس ہو رہی تھی، تاہم امام بارگاہ کے باہر ایک دودھ کے ڈبے میں بم کی موجودگی پر مجلس وقت سے قبل ختم کر دی گئی۔ اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل سکواڈ اور پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی اور بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ سخت سیکیورٹی کے باوجود بارودی مواد کے امام بارگاہ تک پہنچنے پر علاقہ مکین سوال اٹھاتے رہے۔ ڈی پی او مظفر گڑھ اویس ملک نےامام بارگاہ کے اطراف سرچ آپریشن کا حکم دے دیا۔ابھی تک کسی نے بم رکھنے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
خبر کا کوڈ : 496481
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش