QR CodeQR Code

تہران، واشنگٹن کی گیدڑ بھبکیوں سے مرعوب ہونے والا نہیں

دیو کا سینگ ٹوٹ چکا، وہ دور گزر گیا جب لوگ امریکہ اور اسکی فوج سے خوف کھایا کرتے تھے، جنرل حسین دہقان

9 Nov 2015 02:10

اسلام ٹائمز: امریکی وزیر جنگ کے بیان پر اپنے ردعمل مں ایرانی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ آج گلی کوچوں میں کھیلنے والے بچے بھی امریکی فوجی حکام کی دھمکیوں کا مذاق اڑاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنے مجرمانہ چہرے کو خوبصورت نعروں کے پیچھے نہیں چھپا سکتا، کیونکہ آج دنیا میں کوئی بھی قوم امریکہ کو اپنا ہمدرد نہیں سمجھتی۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل حسین دھقان نے کہا کہ تہران، واشنگٹن کی گیدڑ بھبکیوں سے مرعوب ہونے والا نہیں ہے۔ تہران میں وزارت دفاع کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران، عوام کی حمایت اور دفاع وطن کے تجربے سے سرشار ہے اور امریکہ کی گیدڑ بھبکیوں سے ہرگز نہیں ڈرتا۔ انہوں نے کہا کہ دیو کا سینگ ٹوٹ چکا ہے اور وہ دور گزر گیا جب لوگ امریکہ اور اس کی فوج سے خوف کھایا کرتے تھے۔ ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ آج گلی کوچوں میں کھیلنے والے بچے بھی امریکی فوجی حکام کی دھمکیوں کا مذاق اڑاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنے مجرمانہ چہرے کو خوبصورت نعروں کے پیچھے نہیں چھپا سکتا، کیونکہ آج دنیا میں کوئی بھی قوم امریکہ کو اپنا ہمدرد نہیں سمجھتی۔

بریگیڈیئر جنرل حسین دھقان نے خطے میں بدامنی پھیلانے کی امریکی اور اسرائیلی اسٹریٹیجی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امریکہ اور تسلط پسند طاقتوں کے خلاف تحریک مزاحمت پوری طرح زندہ ہے اور روز بروز طاقتور ہوتی جا رہی ہے۔ ایرانی وزیر دفاع نے امریکی وزیر جنگ کے بیان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایران خطے میں امن اور استحکام کا ستون ہے اور خطے کے امن پسند ملکوں کے ساتھ ساتھ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور اس نے اب تک امن کی خواہش کی بھاری قیمت ادا کی ہے۔ یاد رہے کہ امریکہ کے وزیر جنگ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ عرب ملکوں کو بھاری قیمت کے اسلحے خریدنے کے بجائے ایران کے مقابلے کا عزم اپنے اندر پیدا کرنا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 496528

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/496528/دیو-کا-سینگ-ٹوٹ-چکا-وہ-دور-گزر-گیا-جب-لوگ-امریکہ-اور-اسکی-فوج-سے-خوف-کھایا-کرتے-تھے-جنرل-حسین-دہقان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org