0
Monday 9 Nov 2015 10:41

لاہور، عشرہ محرم میں سکیورٹی فرائض سرانجام دینے والے سکاوٹس میں انعامات اور میڈلز کی تقیسم کی تقریب

لاہور، عشرہ محرم میں سکیورٹی فرائض سرانجام دینے والے سکاوٹس میں انعامات اور میڈلز کی تقیسم کی تقریب
اسلام ٹائمز۔ انجمن کاروان ابوطالبؑ کے زیراہتمام عشرہ محرم الحرام میں امن و امان کیلئے مجالس اور جلوسوں میں سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینے والے رضاکاروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ رضا کاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ لاہور میں ایجرٹن روڈ پر واقع امام بارگاہ عطیہ ابوطالبؑ میں منعقدہ تقریب میں ڈی ایس پی صفدر رضا کاظمی اور ایس ایچ او سول لائنز عابد رشید کے علاوہ مولانا محمد اسحاق، فیض الحسن، سعادت علی آغا، نثار حسین اور حیدر علی سمیت حیدری اسکاوٹس اور پولیس رضاکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر امام بارگاہ کے خطیب مولانا محمد اسحاق کا کہنا تھا کہ تقریب کا مقصد عشرہ محرم الحرام میں سکیورٹی کے فرائض انجام دینے والے حیدری اسکاؤٹس اور پولیس رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ڈی ایس پی صفدر رضا کاظمی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں پولیس اہلکاروں کیساتھ ساتھ رضاکاروں کی کاوشیں یقینا قابل ستائش تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رضاکاروں نے بڑِی جانفشانی کیساتھ فرائض سرانجام دیئے۔ تقریب کے اختتام پر درجنوں رضاکاروں میں میڈلز اور اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 496530
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش