0
Monday 9 Nov 2015 11:36

گورنر پنجاب کی مزار اقبال پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی

گورنر پنجاب کی مزار اقبال پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی
اسلام ٹائمز۔ یوم اقبال کے موقع پر لاہور میں گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے مزار اقبال پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر مزار اقبال عام لوگوں کے لئے بند کیا گیا ہے جبکہ گورنر پنجاب کی آمد کے موقع پر حضوری باغ میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فکر اقبال کی بدولت ہی ہمیں یہ آزاد مملکت نصیب ہوئی اور آج ضرورت اس امر کی ہے  کہ ہم اقبال کے افکار کی روشنی میں مملکت خداداد پاکستان کو دشمن کی سازشوں سے محفوظ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کی تاریخ یاد دلانے والی یادگاروں کو تباہ کرنے کے درپے ہیں، مجھ دکھ ہے کہ عام شہری آج کے دن بھی مزار پر حاضری نہیں دے سکتے، لیکن حکومت دہشت گردوں کا ملک سے صفایا کر کے دم لے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان  پر یکسوئی کے ساتھ عمل درآمد جاری ہے، ملک سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ کر دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 496545
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش