0
Monday 9 Nov 2015 15:22

سعودی حکومت یمن میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام، یمن مخالف سعودی اتحاد کے ترجمان کا اعتراف

سعودی حکومت یمن میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام، یمن مخالف سعودی اتحاد کے ترجمان کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے یمن میں اپنی ناکامی کا اعتراف کر لیا ہے۔ دوسری طرف یمن کے صوبہ مارب میں متعدد سعودی ایجنٹ ہلاک ہوگئے ہیں۔ یمن کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے اتحاد کے ترجمان نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ سعودی حکومت یمن میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ یمن مخالف سعودی اتحاد کے ترجمان احمد عسیری نے یمن پر فضائی، زمینی اور سمندری حملوں کو سات مہینے کا عرصہ ہو جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یمنی فوج کی توانائی اور علاقے میں موسمی تبدیلی کی وجہ سے ہمارے اتحاد کو کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔ اس درمیان یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ہاتھوں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی فوجوں کو ملنے والی شکست کے بعد سوڈان کی فوج کا دوسرا مسلح دستہ یمن مخالف سعودی اتحاد میں شامل ہونے کے لئے یمن پہنچ گیا ہے۔ اس سے پہلے سوڈان کی فوج کا ایک دستہ گذشتہ اکتوبر کے مہینے میں عدن پہنچا تھا۔ سعودی حکومت غیر ملکی ایجنٹوں کو دھوکہ اور پیسے کا لالچ دے کر مختلف ملکوں سے یمن بھیج رہی ہے، تاکہ وہ یمنی فوج اور عوام سے جنگ کریں۔ سعودی عرب نے افریقی ملکوں سے مسلح افراد کو کرائے پر حاصل کرنے کے علاوہ امریکہ کی بدنام زمانہ بلیک واٹر سکیورٹی کمپنی کو بھی کولمبیا کے فوجیوں کے نام پر کرائے پر لیا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ سوڈان نے سعودی عرب کی طرف سے اس یقین دہانی کے بعد کہ صدر عمر البشیر کو عالمی اداروں کی طرف سے جاری کئے گئے گرفتاری کے وارنٹ کے بعد بھی گرفتار نہیں کیا جائے گا، اپنے فوجی سعودی عرب کے اتحاد میں بھیجے ہیں۔ اس درمیان یمن کے صوبہ مارب میں سڑک کے کنارے نصب ایک بم دھماکے میں کم سے کم سولہ سعودی ایجنٹ ہلاک ہوگئے ہیں۔ رویٹرز نے خبر دی ہے کہ سعودی ایجنٹ اور مفرور سابق صدر منصور ہادی کے افراد صوبہ مارب کی ایک شاہراہ سے گذر رہے تھے کہ اچانک سڑک کے کنارے نصب بم کا ایک دھماکہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں کم سے کم سولہ سعودی ایجنٹ ہلاک ہوگئے۔ اس واقعے میں کم سے کم چھے سعودی ایجنٹ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سعودی عرب اور اس کے اتحادی گذشتہ چھبیس مارچ سے یمن کے رہائشی علاقوں پر اپنے وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، جن کے دوران اب تک ہزاروں کی تعداد میں عام شہری جن میں زیادہ تر خواتین، بچے اور بوڑھے شامل ہیں، شہید ہوچکے ہیں جبکہ یمن کی بنیادی شہری تنصیبات کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ ان حملوں کے نتیجے میں لاکھوں یمنی باشندے اپنے گھروں سے بے گھر ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 496635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش