0
Monday 9 Nov 2015 18:09

تحریک انصاف نے فیاض الحسن چوہان کی بنیادی رکنیت معطل کردی

تحریک انصاف نے فیاض الحسن چوہان کی بنیادی رکنیت معطل کردی
اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرنا تحریک انصاف کے رہنما فیض الحسن کو مہنگا پڑ گیا، پارٹی نے سابق ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کر دی۔ نیشنل آرگنائزر تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 56 راولپنڈی کے آرگنائزر اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات فیاض الحسن شوہان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان جاری کر کے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے اس لئے ان کی پارٹی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں پارٹی عہدیداروں کو سختی سے تنبیہ کی ہے کہ پارٹی امور پر تبصرہ کرنے والوں کی رکنیت ختم کر دی جائے گی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز فیاض الحسن چوہان نے قرآن سامنے رکھ کر قسم اٹھائی تھی کہ اس پر لگائے گئے تمام الزامات غلط ہیں، ٹکٹوں کے معاملے پر کسی سے کوئی پیسے نہیں لیئے، عمران خان ان سے ملاقات کریں جس میں وہ سب کچھ بتا دیں گے۔
صحافی : نادر عباس بلوچ
خبر کا کوڈ : 496638
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش