QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، دہشتگرد اور سہولت کار گرفتار

9 Nov 2015 19:55

اسلام ٹائمز: پولیس کی بھاری نفری نے تحصیل کلاچی کے علاقوں روڑی، کوٹ کنڈیان، باچہ آباد اور لونی میں دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا، اس آپریشن کے دوران مختلف مقدمات میں مطلوب دو دہشتگرد اور ان کے چار سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے ڈی پی او صادق حسین بلوچ کی قیادت میں تحصیل کلاچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے دو دہشتگردوں کو گرفتار اور ان کے چار سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔ ڈیرہ پولیس کی بھاری نفری نے ایلیٹ فورس، تھانہ چودھوان، تھانہ کلاچی، تھانہ درابن پولیس اور بم سکواڈ ٹیم کے ہمراہ ڈی پی او صادق حسین بلوچ کی قیادت میں تحصیل کلاچی کے علاقوں روڑی، کوٹ کنڈیان، باچہ آباد اور لونی میں دہشتگردوں کیخلاف سرچ آپریشن کیا۔ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری دہشتگرد گرفتار کر لئے۔ پولیس نے دہشتگردوں کے چارسہولت کاروں کو بھی آپریشن کے دوران گرفتار کرلیا، ان دہشتگردوں سے کلاشنکوف سمیت دیگر اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔


خبر کا کوڈ: 496653

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/496653/ڈی-آئی-خان-پولیس-کا-مختلف-علاقوں-میں-سرچ-آپریشن-دہشتگرد-اور-سہولت-کار-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org