0
Monday 9 Nov 2015 22:18

لاہور، سندر فیکٹری کے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کیلئے جاری آپریشن مکمل

لاہور، سندر فیکٹری کے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کیلئے جاری آپریشن مکمل
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں سانحہ سندر میں فیکٹری کے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کیلئے آپریشن 6 روز بعد مکمل کر لیا گیا۔ امدادی ٹیموں نے بھاری مشینری کی مدد سے منہدم عمارت کے پلرز ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے جس میں مزید کئی گھنٹے لگیں گے۔ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں منہدم ہونیوالی فیکٹری کے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن 6 روز بعد مکمل کر لیا گیا ہے۔ اب امدادی ٹیمیں بھاری مشینری سے منہدم فیکٹری کے پلرز ہٹانے کے کام میں مصروف ہیں جسے مکمل ہونے میں مزید کئی گھنٹے لگ جائیں گے۔ ریسکیو آپریشن کے انچارج ڈی سی او لاہور محمد عثمان کا کہنا ہے کہ آپریشن آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے تاہم اب بھی ریسکیورز احتیاط سے کام لے رہے ہیں۔ ڈی سی او محمد عثمان، سی سی پی او امین وینس، ممبر صوبائی اسمبلی چودھری گلزار، غزالی سلیم بٹ، چیئرمین پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ایس ایم تنویر سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔ سی سی پی او امین وینس کا کہنا تھا کہ انکوائری ٹیم کی رپورٹ میں ذمہ داروں کے تعین کے بعد ان کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ متاثرہ فیکٹری میں کام کرنیوالے 3 مزدوروں کے لواحقین تاحال اپنے پیاروں کے منتظر ہیں جبکہ تین لاشوں کی شناخت نہ ہونے پر ان کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا گیا ہے جس کی رپورٹ ضلعی انتظامیہ کو دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 496674
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش