0
Tuesday 10 Nov 2015 17:34

لاہور، سندر فیکٹری کا امدادی آپریشن 6 روز بعد ختم کر دیا گیا

لاہور، سندر فیکٹری کا امدادی آپریشن 6 روز بعد ختم کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں سانحہ سندر میں منہدم ہونیوالی فیکٹری کی عمارت تلے زندگی کے تمام آثار ختم ہو گئے۔ ریسکیو اداروں نے 6 روز بلاتعطل کیا جانیوالا آپریشن ختم کر دیا گیا۔ ریسکیو آپریشن کے دوران جدید ٹیکنالوجی کا بھی بھرپور استعمال کیا گیا۔ گزشتہ بدھ کی شام سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں پیش آنیوالے افسوسناک سانحہ میں عمارت منہدم ہونے سے پینتالیس افراد جاں بحق ہوئے، عمارت کے ملبے کے نیچے سے 103 افراد کو زندہ نکالا گیا۔ ڈی سی او لاہور محمد عثمان نے منگل کی صبح باقاعدہ طور پر ریسکیو آپریشن کے ختم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو اداروں نے 6 دن تک سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 103 افراد کو زندہ نکالا جبکہ اس حادثے میں 54 مزدور جاں بحق ہوئے۔ ڈی سی او کے مطابق آپریشن میں 96 آفیسرز کی زیرنگرانی 2 ہزار 779 اہلکاروں نےحصہ لیا جبکہ 309 گاڑیاں استعمال ہوئیں، عمارت کو توڑ کر 17 ہزار 5 سو ٹن ملبہ نکالا گیا۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی اور سی ڈی اے سمیت تمام اداروں نے آپریشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے تحقیقاتی کمیٹی بنائی ہے جس کی رپورٹ جلد سامنے آنے کے بعد ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔ ڈی سی او نے بتایا کہ ملبہ ہٹانے کا کام اب پرائیویٹ کمپنی سر انجام دےگی۔
خبر کا کوڈ : 496840
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش