0
Tuesday 10 Nov 2015 18:08

مدارس کے امتحانی نظام کا جائزہ لینے کیلئے 12 نومبر کو اسلام آباد میں اجلاس طلب

مدارس کے امتحانی نظام کا جائزہ لینے کیلئے 12 نومبر کو اسلام آباد میں اجلاس طلب
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزارت تعلیم نے اتحاد تنظیمات مدارس کی قیادت کو پانچوں وفاق المدارس کی خودمختار امتحانی بورڈز کے طور پر رجسٹریشن کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس 12 نومبر کو اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔ یہ اجلاس 7 ستمبر کو اتحاد تنظیمات مدارس کے قائدین کی وزیراعظم میاں نواز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے نیشنل ایکشن پلان کے تناظر میں ہونیوالی ملاقات کے تسلسل میں زیرصدارت وفاقی وزیر تعلیم بلیغ الرحمان ہو رہا ہے، جس میں وفاق المدارس الشیعہ کے صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی، نائب صدر مولانا نیاز حسین نقوی، سیکرٹری مولانا محمد افضل حیدری، وفا ق تنظیم المدراس اہل سنت کے مفتی منیب الرحمان، وفاق المدارس العربیہ کے قاری حنیف جالندھری، وفاق المدارس السلفیہ کے مولانا یاسین ظفر اور تنظیم رابطہ المدارس کے مولانا عبدالمالک شریک ہوں گے۔ اجلاس میں اتحاد تنظیمات مدارس کے مطالبے کا جائزہ لیا جائے گا کہ اسلامی مکاتب فکر کے پانچوں وفاق المدارس کو امتحانی بورڈز کے طور پر رجسڑڈ کرکے ان کی طرف سے جاری کردہ اسناد کو پاکستان کے تمام اداروں میں تسلیم کیا جائے جیسے باقی تعلیمی بورڈز کی اسناد کی حیثیت ہے۔ اجلاس میں نصاب تعلیم اور پانچوں وفاق کی ایم اے سے نچلی سطح کی اسناد کو مساوی تسلیم کرنے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ وفاق المدارس الشیعہ کے نائب صدر علامہ نیاز نقوی نے وزارت تعلیم کی طرف سے اجلاس طلب کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مدارس میں دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم کو بھی نصاب کے طور پر پڑھایا جا رہا ہے، ان مدارس سے فارغ التحصیل طلباو طالبات یونیورسٹی اور کالج کے طلبا سے کسی لحاظ سے بھی کم نہیں ہیں، حکومت پانچوں وفاق کا امتحانی بورڈ کے طور پر تسلیم کرے۔
خبر کا کوڈ : 496843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش