QR CodeQR Code

کراچی پارکنگ پلازہ کے قریب فائرنگ سے 3 افراد زخمی

10 Nov 2015 18:12

اسلام ٹائمز: سٹی گورنمنٹ پارکنگ پلازہ کے قریب موٹر سائیکل پر نامعلوم افراد نے وہاں موجود چند افراد کو لوٹنے کی کوشش کی، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ کی آوز سن کر اطراف میں موجود لوگوں کے متوجہ ہونے پر ملزمان فرار ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے تجارتی مرکز صدر میں پارکنگ پلازہ کے قریب ڈکیتی پر مزاحمت کے دوران فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں سٹی گورنمنٹ پارکنگ پلازہ کے قریب موٹر سائیکل پر نامعلوم افراد نے وہاں موجود چند افراد کو لوٹنے کی کوشش کی، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ کی آوز سن کر اطراف میں موجود لوگوں کے متوجہ ہونے پر ملزمان فرار ہوگئے۔ مقامی افراد نے تینوں زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کے عینی شاہدین کی روشنی میں ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، تاہم اب تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 496846

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/496846/کراچی-پارکنگ-پلازہ-کے-قریب-فائرنگ-سے-3-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org